: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
قازان، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، جس میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا مسٹر مودی، جو آج یہاں 16ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے
لیے پہنچے ہیں، میزبان روس کے صدر سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، 'میری یہاں صدر پوتن کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی ہندوستان اور روس کے درمیان تعلقات بہت گہرے ہیں، ہماری بات چیت اس بات پر مرکوز تھی کہ مختلف شعبوں میں اپنی دو طرفہ شراکت داری کو مزید کیسے مضبوط کیا جائے۔