the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ٹوکیو، 23 مئی (یو این آئی) جاپان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار آج یہاں جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات اور ان سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتایا۔
امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے کواڈرینگولر الائنس (کواڈ) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئےمسٹر مودی نے اپنی کاروباری ملاقاتوں کی شروعات ڈاکٹر نبوہیرو اینڈو، صدر، این ای سی کارپوریشن سے کی ، اور پھرفاسٹ ریٹیلنگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاداشی یانائی ،سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر ایڈوائزر اوسامو سوزوکی اور سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے بورڈ ڈائریکٹر ماسایوشی سون سے بھی ملاقات کی۔
مسٹر اینڈو کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مسٹر مودی نے ہندوستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں این ای سی کے کردار کی تعریف کی۔ چنئی



انڈمان اور نکوبار جزائر اور کوچی لکشدیپ آپٹیکل فائبر پروجیکٹس میں این ای سی کا تعاون اہم ہے۔ وزیر اعظم نے پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کا خاکہ پیش کیا اور نئی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی ہندوستان میں ٹیکسیشن اور لیبر قوانین میں لبرلائزیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
مسٹر تاداشی یانائی کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مسٹر مودی نے ہندوستان میں ٹیکسٹائل کے کاروبار کی ترقی اور پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعتی ترقی، انفراسٹرکچر، ٹیکسیشن اور لیبر ریفارمز اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے میں آسانی کے شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یونیکلیو کو ہندوستان میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی سمت میں زیادہ سے زیادہ شراکت پر زور دیا۔ مسٹر مودی نے یونیکلو کو پی ایم مترا اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی پیشکش بھی کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.