نئی دہلی '24 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام کو صدر رام ناتھ کووند کو اپنا استعفی سونپ دیا.مسٹر مودی نے راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے مل کر انہیں اپنا استعفی سونپا.جسے صدر نے فورا قبول کرلیا اور نئی حکومت کی تشکیل تک کارگذار وزیر اعظم کے طور پر کام کرتے رہنے کی ان سے درخواست کی.
303 سیٹوں کے ساتھ بی
جے پی سب سے بڑی پارٹی بنی ہے، اب نگاہیں نئی حکومت کی تشکیل پر ہے، مودی آج شام صدر جمہوریہ ہند کووند سے ملاقات کی، اسکے ساتھ ہی انہوں نے اگلی حکومت بنانے تک پی ایم اور انکے کابینہ کوکام کرتے رہنے کے لیے کہا ہے-
اس سےپہلے جمعہ کی شام کو مودی کابینہ کی آخری کابینہ میٹنگ ہوئی، اس میں سشما سوراج، سیمرتی ایرانی اور دوسرے وزیر پہنچے-