the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
چتور25مارچ(ایجنسی)آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے اپنی انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر ضلع چتور میں اتوار کی شب جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے اپنے ہم منصب چندرشیکھرراو پر شدید برہمی کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چندرشیکھرراو کو 100ریٹرن گفٹ دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ مسٹر راو کو سبق سکھائیں گے ،انہوں نے ریاست کے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ وائی ایس آرکانگریس کا صفایا کرتے ہوئے اے پی کے پانچ کروڑ عوام کی توہین پر ٹی آرایس سربراہ چندرشیکھرراو کو سخت پیام دیں۔ انہوں نے وزیراعظم مودی پر بھی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اقلیتوں کے موقف کا وجود خطرہ میں پڑ جائے گا۔انہوں نے عوام کو انتباہ دیا کہ وائی ایس آرکانگریس کو



ووٹ دینا دراصل بی جے پی کوووٹ دینا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تلگودیشم کو ہی ووٹ دیں کیونکہ یہی پارٹی مستحکم حکومت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی اسکیمات پرکامیابی کے ساتھ عمل کرسکتی ہے۔

چندرابابونے کڑپہ ضلع میں انتخابی دورہ کے بعد اس جلسہ سے خطاب کیا۔انہوں نے سری کلاہستی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلگودیشم حکومت کسانوں،خواتین، طلبہ اور ملازمین کی بہبود کو ترجیح دے رہی ہے جس کے لئے پارٹی پابند عہد ہے۔انہوں نے مودی، کے چندرشیکھرراو اور جگن کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان تینوں نے ہاتھ ملا لیا ہے تاکہ ریاست کو برباد کیاجاسکے ۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ جگن کو ووٹ نہ دیں کیونکہ ایسا کرنا مودی کوووٹ دینا ہے جس نے اے پی سے دغابازی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اے پی میں کئی ترقیاتی کام کروائے گئے جس میں نئی صنعتوں کا قیام ،ملازمتوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.