چنئی، 14 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان فیری سروس کا آغاز کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
وزیر اعظم نے قومی راجدھانی سے ویڈیو کا نفر نسنگ کے ذریعے اس سروس کا آغاز کیا۔ یہ فیری تمل ناڈو کی ناگا پٹنم بندرگاہ سے کانکے سنتھو رائی کے لیے روانہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کی ثقافت ، تجارت اور تہذیب کی گہری تاریخ ہے اور اب دونوں کے درمیان
اقتصادی شراکت داری میں بھی اضافہ ہو گا۔ ناگا پٹنم اور کانکے
سنتھورائی کے درمیان فیری سروس شروع کر دی گئی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا، ” اس اہم موقع پر آپ کے ساتھ شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہم ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے ناگا پٹنم اور سری لنکا میں کانکے سنتھو رائی کے درمیان فیری سروس شروع کی جارہی ہے جو ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔