بھج، 15 دسمبر (یو این آئي) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے کچ علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے الٹرا میگا ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کا سنگ بنیاد رکھا وزیر اعظم نے کچھ کے یک روزہ دورے کے دوران دھورڈو کے ٹینٹ سٹی میں سمندرکے نمکین پانی کو پینے کے قابل اور دیگر قابل استعمال بنانے کے لیے چار پلانٹوں کا بھی سنگ بنیاد
رکھا۔
وزیر اعظم بھج ائیرپورٹ سے براہ راست دھورڈو پہنچے اور کچے کے مضافات میں بڑے رن میں شمسی اور بادی توانائی کے 30 ہزار میگاواٹ کے حامل دنیا کے سب سے بڑے ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کی ورچوئل طریقے سے بھومی پوجن کی۔
تقریبا 1.5 ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے یہ پلانٹ 70 ہزار ہیکٹر میں پھیلا ہو گا اور یہ رقبے میں بحرین اور سنگاپور جیسے ممالک جتنا بڑا ہوگا۔