نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا مسٹر مودی نے اس تاریخی موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں بھومی پوجن کے بعد ایک بجکر 11 منٹ پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی کابینہ کے متعدد سینئر ممبران اور ممبران پارلیمنٹ کی بڑی تعداد موجود
تھی۔
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام 2022 تک مکمل ہونا ہے۔ ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں نئی عمارت میں اجلاس شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی۔ اس میں حفاظت کے لئے جدید ترین آلات لگے ہوں گے۔ نیز ، مستقبل کے مدنظر لوک سبھا اور راجیہ سبھا چیمبروں میں ممبروں کے لئے نشستوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔