نئی دہلی ، 16 فروری (یواین آئی) مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 809 ویں سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ارسال کردہ ایک چادر چڑھائی مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک میں امن ، بھائی چارے ، ہم آہنگی اور سب کی بھلائی کی دعاوں کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کے موقع پر آج وزیر اعظم کی جانب سے چادر چڑھائی گئی اور بڑی تعداد میں موجود سماج کے سبھی طبقوں کے لوگوں کو ان کا پیغام پڑھ کر
سنایا گیا۔
مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 809 ویں عرس کے موقع پر پوری دنیا میں ان کے پیروکاروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ یہ سالانہ تیوہار فرقہ وارانہ اتحاد اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ "مختلف مذاہب ، فرقوں اور عقائد اور ان سے وابستہ عقائد کا ہم آہنگی اور بقائے باہم تنوع سے بھرا ہوا ہمارے ملک کا ایک حیرت انگیز ورثہ ہے۔" اس ورثہ کو بچانے اور اسے مضبوط کرنے میں مختلف سادھو سنتوں اورفقیروں کی غیر معمولی خدمات رہیں ہیں۔