نئی دہلی،2 نومبر(یواین آئی) مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعطل کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ کا اس مہینے تین موقوں پر تین چوٹی کانفرنسوں میں ورچوئل طورپر آمنا سامنا ہوگا پہلی ورچوئل میٹنگ دس نومبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی ہوگی جس کی میزبانی روس کرے گا۔ دوسری میٹنگ 17 نومبر کو برکس چوٹی کانفرنس کی ہوگی۔ برکس چوٹی میٹنگ کی میزبانی بھی روس
کرےگا۔
اس کے بعد دونوں رہنما 22-21 نومبر کو سعودی ارب کے ذریعہ منعقد جی -20 چوٹی کانفرنس میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ تینوں میٹنگیں ورچوئل طورپر منعقد کی جائیں گی۔
حالانکہ اس کی ابھی سرکاری طورپر تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 15-13 نومبر کو ہندوستان آسیان چوٹی کانفرنس میں ہندوستان شامل ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے اس کانفرنس سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔
اس ماہ کے آخر میں ہندوستان افریقہ چوٹی کانفرنس کا بھی انعقاد کر سکتا ہے۔