وجے پورا/8مئی(ایجنسی) متحدہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) کی چےئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھلے ہی وہ اچھے مقرر ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ دل پذیر تقریر وں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے آخری دور میں اپنی موجود گی درج کراتے ہوئے محترمہ گاندھی نے اپنے پہلے انتخابی جلسہ میں ریاست کے وزیر اعلی سدارمیا کے کام کاج کی تعریف کی اور ساتھ ہی مودی پر
زبردست حملے کئے۔
انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا " مودی جی کو گھمنڈ ہے کہ وہ اچھی تقریر کرتے ہیں۔ میں اس سے متفق ہوں۔ وہ ایکٹر کی طرح بولتے ہیں۔ اگر بھاشن ملک کا پیٹ بھرتا تو میں ان سے بھی اچھا بھاشن دے سکتی ہوں۔ صرف بھاشن سے کچھ نہیں ہوتا۔ بھاشن سے مریض کی صحت ٹھیک نہیں ہوسکتی" اس کے لئے اسپتال چاہئے۔ بھاشن سے کسان کو راحت نہیں مل سکتی اس کے لئے سہولیات چاہئیں۔ بھاشن سے روزگار نہیں ملتا اس کے لئے عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔