the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
پریاگ راج:21دسمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نےمنگل کو پریاگ راج میں منعقد’خاتون بااختیاری سمیلن‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بغیر کسی تفریق،بغیر کسی جانبداری کے بیٹوں کے روشن مستقبل کے لئے لگاتار کام کررہی ہے وزیر اعظم نے خاتون بااختیاری سے وابستہ مختلف پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سمیلن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بیٹاں کوکھ میں ہی نہ مار دی جائیں بلکہ وہ بھی جنم لیں اس کے لئے ہم نے بیٹی بچاو۔بیٹی بڑھاو مہم کے تحت سماج میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی مرکزی حکومت کی اسی مہم کا نتیجہ ہے کہ متعدد ریاستوں میں بیٹیوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ، مرکزی وزیر انوپریا پٹیل اور پریاگ راج کی رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی و متھرا سے بی جے پی کی ایم پی ہما مالنی سمیت مرکزو ریاستی حکومت کے سینئر افسران موجودتھے۔
وزیر اعظم مودی نے دوپہر 01:10بجے پریڈ گراونڈ میں منعقد جائے پروگرام پہنچ کر یوپی میں ’اپنی مدد آپ گروپ‘چلارہی خواتین سے بات



چیت کی۔خواتین کے ساتھ تقریبا نصف گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔
بعد مودی نے ریمورٹ دبا کر202سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی خواتین کے ذریعہ چلائے جارہے’سیلف ہیلپ گروپس‘ کے بینک کھاتوں میں 100کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔نیا سمنلگا اسکیم کے مستفیدین’کنیا سمنگلا اسکیم‘ کے تحت ایک لاکھ ایک ہزار بیٹیوں کے بینک کھاتوں میں 20کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔
انہوں نے اپنی مدد آپ گروپ کی بہنوں کو خودکفیل ہندوستان کی چمپین قرار دیا اور کہا کہ یہ گروپ اصل میں’ملک کو مدد فراہم کرنے والا گروپ ہے
وزیراعظم مودی مشن خاتون بااختیاری کے تحت منعقد پروگرام میں موجود خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بہن۔بیٹیوں کے بہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ۔حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری،اسپتال میں ڈلیوری،حمل کے دوران تغذیہ بخش غذا پر مکمل دھیان دیا گیا۔ اور اس کے لئے حاملہ خاتون کے اکاونٹ میں 5ہزارروپئے بہم پہنچانے کا انتظام کیا۔یہ اسکیمات گاوں۔غریب کے لئے بیٹیوں کے لئے اعتماد کا بہت بڑا ذریعہ بن رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.