نئی دہلی، 15 جنوری :- وزیر اعظم نریندر مودی نے ہند اسرائیل کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے کے امکان کو اجاگر کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنیوں کوہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے اس کے لئے انہیں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔
مسٹر مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ آج یہاں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای او) کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت پانچ ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے، لیکن یہ صلاحیت سے کہیں زیادہ کم ہے۔
باہمی کاروبار کو بڑھانا دونوں کی اقتصادی ضرورت بھی ہے۔