the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
روم، 30اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح یہاں ویٹیکن سٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے نہایت گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ہندستان کے دورہ کی دعوت دی۔
مسٹر مودی مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ویٹکین کے صحن میں پہنچے جہاں ویٹیکن کے سینئر حکام نے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔مسٹر مودی کے ساتھ آئے وفد میں وزیر



خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی شامل تھے۔ بعد میں مسٹر مودی نے جب پوپ سے ملاقات کی تو پوپ نے انہیں گلے لگا لیا۔ دونوں کے چہروں پر گہری قربت، باہمی احترام اور محبت کے جذبات نظر آرہے تھے۔
مسٹر مودی نے سب سے پہلے پوپ سے تنہائی میں ملاقات کی اور وفد کی سطح کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ روایت کے مطابق پوپ کے ساتھ ملاقات کا کوئی پہلے سے مقرر ایجنڈا نہیں ہوتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.