: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک مشن پورا کریں گے۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آپ کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
پارٹی کے چار بڑے لیڈروں کو جیل بھیجنے کے بعد بھی ان کی پارٹی اور مضبوط ہو کر ابھری ہے۔ وزیر اعظم آپ کو کچلنا چاہتے ہیں۔ مودی کا یہ عمل جمہوریت نہیں ہے ، ملک کے عوام اسے پسند نہیں کرتے۔ دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ کرپشن کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے ملک کے بد عنوان ترین لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا ہے۔ اگر وہ بد عنوانی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں کیجریوال سے سیکھنا پڑے گا۔ وزیر اعظم صاحب اہل وطن کو بیوقوف سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔