وارانسی:نومبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو 'دیو دیوالی' کے پیش نظر اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے دورہ کے موقع پر وارانسی-پریاگ راج 6لین ہائی وے پروجکٹ کا افتتاح کیا وزیرا عظم نے کھجری میدان میں منعقد ایک پروگرام کے دوران 2447کروڑ روپئے کے اخراجات کے پروجکٹوں ک ا فتتاح کیا۔مسٹر مودی کے ساتھ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ بھی
موجود رہے۔
نیشنل ہائی وے-2 قدیم شہروں پریاگ راج اور وارانسی کو ایک دوسرے سے جوڑے گا۔یہ گولڈن کواری ڈور پروجکٹ۔1(دہلی۔کولکاتہ کوریڈور) کا بھی اہم حصہ ہے۔73کلو میٹر لمبے اس ہائی وے پر 5فلائی اوور برج،گاڑیوں کے گذرنے کے لئے10انڈ پاس اور 12فوٹ پاس ہیں۔ابھی پریاگ راج سے وارانسی کے درمیان سفر میں تقریبا 3:30گھنٹے لگتے ہیں۔تاہم اس پروجکٹ کی تکمیل کے بعد سفر کی یہ مدت کم ہوکر 1:30گھنٹے ہوجائے گی۔