the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی 12 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریزرو بینک آف انڈیا کی دو اختراعی سہولیات کا افتتاح کیا، جن میں ایک سے عام آدمی بھی مرکزی بینک سے براہ راست سرکاری بانڈ خریدکراس میں اپنا پیسہ لگا سکے گا۔ اس سہولت کو آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔
دوسری خصوصیت پورے ملک کے لیے آر بی آئی کی مربوط محتسب اسکیم ہے۔ اس کے تحت صارفین کہیں سے ایک ہی مقام پر ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے بینکنگ خدمات سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔
مسٹرمودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں وزیر خزانہ



نرملا سیتا رمن اور آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس بھی موجود تھے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ آر بی آئی کی خوردہ سہولت سرکاری بانڈ کی مارکیٹ کو وسعت دے گی۔
آر بی آئی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا مقصد سرکاری سیکیورٹیز مارکیٹ تک خوردہ سرمایہ کاروں کی رسائی کو بڑھانا ہے۔ اس کے تحت خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹیز میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کا راستہ کھل جائے گا۔ سرمایہ کار آر بی آئی کے حوالے سے آن لائن گورنمنٹ سیکیورٹیز اکاؤنٹس آسانی سے کھول سکتے ہیں اور ان سیکیورٹیز کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس مفت ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.