سورت، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے سورت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پاٹیدار سماج کی ایک تنظیم سرداردھام کے ذریعہ منعقدہ گلوبل پاٹیدار بزنس کانفرنس (جی پی بی ایس) کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ 'سورت دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سے ایک ہے اور آپ سبھی آج سورت میں بیٹھ کر نئے عزم کا اظہار کررہے ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ چند مہینوں کے اندر مجھے سردار دھام سے وابستہ آپ تمام بہنوں اور بھائیوں سے دوبارہ ملنے کا موقع ملا ہے جنہوں نے دنیا میں ہندوستان اور گجرات کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’یہ گجرات اور ہندوستان
کے تئیں ہمارے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔ دوستو جب ملک کو نئی آزادی ملی۔ اس وقت سردار صاحب نے کہا تھا کہ ہندوستان میں دولت کی کمی نہیں ہے۔ ہمیں صرف اپنے دماغ اور اپنے وسائل کو ان کے بہترین استعمال میں لگانا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ آنے والے 25 سال تک آزادی کی جنگ میں جب ہم ایک عزم کے ساتھ نکلے ہیں تو ہمیں سردار صاحب کا یہ قول کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ آج ہندوستان کے پاس بہت کچھ ہے۔ ہمیں صرف اپنے خود اعتمادی، خود کفالت کے جذبے کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ اعتماد تب آئے گا جب سب ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ اس میں سب کی محنت لگے گی۔ دوستو، گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میں کاروباری تخلیقی صلاحیتوں کا ایک نیا اعتماد پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔