: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ایٹا نگر، 09 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ میں تقریباً 55,600 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
اس میں ریل، سڑکیں، صحت ، ہاؤسنگ، تعلیم ، سر حدی انفراسٹرکچر ، آئی ٹی، بجلی، تیل اور
گیس اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
مسٹر مودی نے ایٹانگر میں ایک عوامی تقریب اوکست بھارت ڈیولپڈ نارتھ ایسٹ پرو گرام
میں ریموٹ بٹن دبا کر تو انگ کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرنے کے لیے 13,000 فٹ کی بلندی پر بنائی گئی دنیا کی سب سے لمبی دولین والی سیلائنل کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ منی پور ، میگھالیہ ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں ریل، سڑکیں ، صحت، رہائش، تعلیم ، سرحدی انفراسٹرکچر ، سمیت کئی ترقیاتی اقدامات کے آغاز سے شمال مشرق کی ترقی اور ترقی کے وزیر اعظم کے وژن کو مزید تقویت ملی ہے جس میں آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس سمیت کئی شعبے شامل ہیں۔