واشنگٹن، 19 فروری (یواین آئی) ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر آنے سے چند روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائےگایا نہیں۔
مسٹر ٹرمپ 24 فروری کو دو روزہ دورہ پر ہندوستان جا رہے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس دوران امریکہ اور ہندوستان کے درمیان
دو طرفہ معاہدے ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مسٹر ٹرمپ کی ہندوستان کے دورہ کے دوران امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے کیلی فورنیا روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حوالہ سے خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائے گایا نہیں۔