the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 03 اکتوبر (یو این آئی) ملک کے کچھ اضلاع میں کووڈ -19 کی ٹیکہ کاری کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان اضلاع کے افسران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو بیدار کریں اور گھر گھر دستک دے کر ٹیکہ لگانے کی حکمت عملی پر کام کریں یوروپ کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد مسٹر مودی نے بدھ کے روز کم ٹیکہ کاری والی ریاستوں کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا ان اضلاع میں 50 فیصد سے کم لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور بہت کم لوگوں کو دوسری خوراک ملی ہے۔ ان میں جھارکھنڈ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ



اور کچھ دوسری ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع شامل ہیں۔ بات چیت کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے وزیر اعظم کو ان حالات اور چیلنجوں سے آگاہ کیا جن کی وجہ سے ٹیکہ کاری مہم کی کوریج میں کمی درج کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے حکام سے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم کی کوریج بڑھانے کے لیے اب ہر گھر میں دستک دینے کی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ "اب تک آپ سب نے لوگوں کو ٹیکہ کاری سینٹر لے جانے اور وہاں محفوظ ٹیکہ کاری کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ اب ہر گھر ویکسین، گھر گھر ویکسین، کے جذبے کے ساتھ آپ کو ہر گھر تک پہنچنا ہے۔ ہر گھر دستک دیتے وقت آپ کو پہلی خوراک کے ساتھ دوسری خوراک پر بھی یکساں توجہ دینی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.