the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،14دسمبر(ایجنسی)رافیل سودے کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی کانگریس صدر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس بات کو ثابت کردیں گے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس میں بدعنوانی کی ہے۔ اور ان کی سرکار نے عدالت میں اس بارے میں سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل)کی رپورٹ کا حوالہ دیکر جھوٹ بولا ہے کیونکہ یہ رپورٹ ابھی تک کسی نے دیکھی تک نہیں ہے۔

مسٹر گاندھی نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے



اپنے فیصلہ میں جس سی اے جی رپورٹ کا ذکر کیا ہے وہ رپورٹ کہاں ہے،کیونکہ ابھی تک وہ نہ تو پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اور نہ ہی وہ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے پاس آئی ہے۔پریس کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور پی اے سی کے چیئر مین ملکا ارجن کھڑگے بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ کمیٹی کے پاس نہیں آئی ہے۔


قابل غور ہے کہ سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ رافیل سودے کی قیمت کے بارے میں جانچ کرنا سی اے جی کا کام ہے اوراس سی اے جی رپورٹ کی جانچ پبلک اینڈ اکاؤنٹس کمیٹی نے کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.