: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/20ستمبر(ایجنسی) آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے سپریم کورٹ میں مرکزی سرکار کے ذریعہ حلف نامہ داخل کرکے روہنگیاپناہ گزینوں کو ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بتاکر انہیں ملک بدر کرنے کی وکالت کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے یہ بات جاری ریلیز میں کہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میانمار حکومت کی تائید سے ہونے والے قتل عام اور سرکاری دہشت گردی ونسل کشی سے بچ کر ہندوستان میں پناہ گزیں دنیا کی مظلوم ترین قوم روہنگیا مسلمانوں کومرکزی حکومت کے ذریعہ ملک بدر کرنے کے فیصلہ کے خلاف ہندوستان کی تمام اپوزیشن پارٹیوں اور انصاف پسند لوگوں کو انسانیت کی بنیاد پر پر زور آواز بلند کرنے کی ضرورت
ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ ہندوستانی روایت اور انسانی ہمدردی کے تقاضو ں کے منافی ہے اسلئے انسانیت اور انصاف کے تحفظ کے لئے لوگوں کو متحد ہوکر حکومتِ وقت پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ اپنے فیصلہ کو واپس لے اور روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کی بجائے انہیں بنیادی سہولت مہیا کراکر انسانیت دوستی کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اس معاملہ میں دہری پالیسی کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ ایک طرف جہاں وہ ایک لاکھ سے زیادہ چکما پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کر چکی ہے اور اسی طرح جہاں اسے تبت ، افغانستان، پاکستان اور سری لنکا وغیرہ سے آئے ہزاروں پناہ گزینوں کے ہندوستان میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر روہنگیا کے مظلومین کے اس ملک میں رہنے پر اسے اعتراض ہے اور انہیں ملک کی سیکورٹی کے لئے خطرہ بتارہی ہے۔