نئی دہلی 6نومبر(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی دوسروں کے سامنے جھکنے کی عادت بن گئی ہے اور ملک کے لئے اس سے سنگین خطرہ پیداہوسکتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ چین کو احترام کرنا آنا چاہیے لیکن حکومت ہند کا ہرایک کے سامنے جھکنے کارویہ ملک کو ایک خطرناک بحران کی طرف لے جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں سی ڈی ایس وپن راوت کے ساتھ ہی ہندوستانی فوج کے افسران کی ایک فوٹو
پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تنازعہ ہوا تو یہ بڑی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
اس سے قبل کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ملک میں فوجی افسران کی کمی ہے اور حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ ماونٹین کور میں 70 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا جاناتھا لیکن حکومت نے پیسے کی کمی کاحوالہ دے کر اسے بھی خارج کردیا۔