نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے اور اس دوران جو بھی قدم اٹھائے گئے ان کا فائدہ صرف مودی حکومت کے چند پسندیدہ سرمایہ داروں کو حاصل ہوا ہے کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے
زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس عرصے میں ان کی آمدنی میں 53 فیصد کمی آگئی ہے، جب کہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "پورا ملک کووڈ کے بحران سے دوچار ہواہے لیکن غریب اور متوسط طبقہ کو مودی حکومت کی 'اقتصادی وبا' کا بھی شکار ہونا پڑاہے۔ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو بڑھانے کا سہرا مرکزی حکومت کو جاتا ہے"۔