the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 10 فروری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ حکومت نے درج فہرست ذات و قبائل(ایس سی ایس ٹی) کے ریزرویشن کے حوالہ سے جو بیان دیا ہے اس سے صاف ہو گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن کانگریس اس خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔
مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں پیر کو کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس آئینی اداروں کولگاتار نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اب انہوں نے درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کو ملنے والے ریزرویشن کے آئینی حق کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس طبقہ کے مفادات کی حفاظت کرے گی اور ان کو ملنے والے ریزرویشن کو ختم نہیں ہونے دے



گی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کی آزادی کو ختم کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ خود ان کو پارلیمنٹ میں بولنے سے روک کر ان کے ایک چنے ہوئے نمائندے کے حق کو چھینا گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ دلت، قبائلی اور دیگر پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینا وزیر اعظم نریندر مودی، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو چبھتا ہے اور وہ کسی بھی طرح سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کو ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں حکومت نے کہا ہے کہ ریزرویشن کسی کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکل روہتگی اور پی نرسمہن نے حکومت کی طرف سے کہا ہے کہ پروموشن میں ریزرویشن بنیادی حق نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.