نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو قومی منیٹائزیشن پلان پر مودی حکومت پر ایک بار پھر شدید حملہ کیا اور کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کی بات کرنے والی یہ حکومت اب اپنا ایمان بیچ چکی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت پہلے ہی اپنا ایمان بیچ چکی ہے اور اب ملک کی دولت بیچنے میں مصروف ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "سب سے پہلے ایمان بیچا اور اب ..."
منگل کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس
کانفرنس میں کانگریس لیڈر نے نجی شعبوں کو ملک کی دولت میں حصہ دار بنانے کے لیے حکومت پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ یہ حکومت 70 سال میں حاصل کی گئی ملک کی دولت اپنے کچھ سرمایہ دار دوستوں کو بیچ کر ملک کو تاریکی میں دھکیل رہی ہے۔
کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت کو اس اسکیم پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "قومی منیٹائزیشن اسکیم کے نام پر قومی تخفیف اسکیم نافذ کی جارہی ہے ، قومی اثاثوں کو دوستوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔