گوہاٹی، 28 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت شمال مشرق میں تشدد چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کی باز آبادکاری کے لیے کام کر رہی ہے اور پچھلے آٹھ سالوں میں شمال مشرق کے تمام علاقوں کو مستقل طور پر امن قائم ہو چکا ہے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت خطے میں ہر جگہ پائیدار امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مسٹر مودی آسام کے ضلع کربی اینگلانگ کے دیفو میں ’وِشال شانتی، ایکتا
وکاس ریلی‘ (عظیم امن، اتحاد ترقی ریلی) سے خطاب کر رہے تھے۔ مسٹر مودی شمال مشرق کے ایک دن کے دورے پر ہیں اور ان کا پہلا پروگرام دیفو میں تھا۔ وزیر اعظم اس دورے کے دوران کئی نئے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور آسام میں کینسر کے سات اسپتالوں کا افتتاح کریں گے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ صرف امن کی سمت میں پیش رفت کے لیے ہم نے 23 اضلاع سے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ (افسپا) کو ہٹا دیا ہے۔ ناگالینڈ اور منی پور کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہم شمال مشرق میں ہر جگہ امن برقرار رکھیں گے۔