the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
جے پور، 08 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سابق انچارج (راجستھان) اویناش پانڈے نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی اور ترقی کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے جذباتی مسائل اور پولرائزیشن کے ذریعے ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک اپیل مہنگائی سے آزاد ہندوستان بنانے کا خواب کی بابت کے عوام کے سامنے جا رہی ہے۔
مسٹر پانڈے آج یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی ’کانگریس مُکت ہندوستان‘(ہندوستان سے کانگریس کو نیست و نابود) کی اپیل کرتے ہیں ، وہیں کانگریس ملک کے عوام سے ایک ہی اپیل ہے کہ آنے والے دنوں مہنگائی سے آزاد(مہنگائی مُکت) ہندوستان چاہیے اور عوام کی



زندگی آرام دہ اور محفوظ بنے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر سے کنیا کماری تک عام شہری مہنگائی کی مار سے بد حال ہیں اور عوام کو روز مرہ کی زندگی چلانا دو بھر ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس عوامی بہبود کی اسکیموں اور مسائل کو لے کر عوام کے سامنے جاتی ہے، لیکن گذشتہ پانچ ریاستوں میں جہاں انتخابات ہوئے، بی جے پی نے جذباتی مسائل اور پولرائزیشن کے ذریعے مہنگائی، صحت کے خراب نظام،معیشت، جی ڈی پی سمیت دیگر مسائل پر توجہ ہٹا کر ووٹ حاصل کیے اور اس کے عوض عوام کو تحفہ میں کمر توڑ مہنگائی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پولرائزیشن سے ترقی اور مہنگائی کے مسائل سے توجہ ہٹانے میں کامیاب رہی ہے لیکن ہم ساری باتیں عوام کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کے سامنے اپنی بات کو بہتر انداز میں بات سمجھانے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.