احمد آباد ، 9 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے کہا ہے کہ ملک میں آمریت چل رہی ہے اور ملک کے اثاثے کچھ صنعت کاروں کے حوالے کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے امیر اور غریب کے در میان خلیج بڑھتی جارہی ہے بدھ کو یہاں کا نگریس اجلاس کے آخری دن ملک کے مختلف
حصوں سے آئے ہوئے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ملک میں عام لوگوں ہا پر ظلم ہو رہا ہے ، اپوزیشن کو ستایا جارہا ہے ، دلتوں کے داخلے کے بعد گنگا جل چھڑک کر مندروں کو
پاک کیا جارہا ہے اور جس طرح عام لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اسے معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔