نئی دہلی، 20 دسمبر (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں سیکورٹی کے مدے پر آواز اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر کے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا
ہے اور جمہوریت کو تباہ کر کے مکمل طورپر آمرکی طرح کام کررہی ہے
بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ اس حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔