پرنسٹن / امریکہ، 20 ستمبر:- کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے روزگار کی سست رفتار سے متعلق یہاں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت بے روزگاری کے مسئلے کو ایک ضروری مسئلہ تسلیم نہیں کرتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔
انہوں نے مودی حکومت پر
الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں یہ حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی میں طلبہ سے بات چیت کے دوران گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) لاگو کرنے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نفاذ سے امیدیں بڑھی ہیں۔