سری نگر، 28نومبر :- نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دلی میں بیٹھی سرکار ملک میں فرقہ پرستی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ ریاستی حکومت لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم پہنچانے میں اوندھے منہ
گر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں اس وقت فرقہ پرستی کا جو سلسلہ جاری ہے اگر اس کا یہی حال رہا تو ملک تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔
فرقہ پرستی ہندوستان کے صدیوں کے سیکولر کردارکے لئے سم قاتل ہے۔