: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی، 29 اپریل (ذرائع) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پورا ملک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں فوجوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔اس میں سی ڈی
ایس انیل چوہان اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ پی ایم مودی نے فوج کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینا ہمارا پختہ قومی عزم ہے۔