the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جموں،25 مارچ (ایجنسی) جموں کے akhnoor اکھنور میں کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کو خالی کرنے کے لئے اپنی کچی فصل کاٹ دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ماہ رواں کی 28 تاریخ کو جموں کے اکھنور تحصیل کے ڈومی ملپور گاؤں کا دورہ کرکے بھاجپا کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

ڈومی ملپور کے کسانوں جو بقول ان کے وزیر اعظم کے دورہ کے تئیں کافی پُرخوش ہیں، کا کہنا ہے کہ جب وزیر اعظم کسان برادری کی فلاح و بہبود کے بارے میں فکرمند ہیں تو ہمیں بھی اُن کا اس طرح استقبال کرنا چاہئے۔ کچی فصل کاٹنے میں مصروف مول چند نامی ایک کسان نے یو این آئی کو بتایا 'ہماری فصل ابھی تیار نہیں ہوئی ہے لیکن کوئی بات نہیں ہمارا وزیر اعظم



ڈومی گاؤں آرہے ہیں ہم یہ قربانی اُن کے لئے دیں گے'۔ ایک اور کسان دھانی رام نے مودی کو مسیحا قرار دیتے ہوئے بتایا 'وہ ہمارے حقیقی 'بھگوان' ہیں اور ہم کچی فصل کاٹ کر اُن کے لئے تھوڑا بہت نقصان برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ جہاں اُ ن کی ریلی منعقد ہونے والی ہے وہاں گیہوں کی فصل ہے'۔


کسانوں کا کہنا ہے کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے غریبوں اور کسانوں کی بہبودی کے لئے کام کیا ہے اور ان کے لئے پنشن اسکیموں کو متعارف کیا ہے اس کے بدلے ہم تھوڑی اراضی کی کچی فصل کاٹنے کے لئے تیار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جس مقام پر وزیر اعظم کو ایک ریلی سے خطاب کرنا ہے اس کے ارد گرد کم سے کم پچاس کنال اراضی پر کسانوں نے گیہوں کی کچی فصل کاٹ لی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلی کے دوران کانگریس کے ایک سینئر لیڈر بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے والے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.