: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے منی پور تشدد کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر بحران کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جس سے ثابت ہوتا ہے
کہ وہ منی پور میں امن بحالی نہیں چاہتے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی لوک سبھا میں جب اپوزیشن پارٹیوں کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کا جواب دے رہے تھے تو دو گھنٹے 13 منٹ کی تقریر میں انہوں نے آخر میں منی پور پر اپنی بات رکھی ہے ۔