احمد آباد ، 12 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ملک کے عوام میں پولیس اورسکیورٹی اہلکاروں کی شبیہ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وردی سے اب لوگوں کو ڈر نہیں سکیورٹی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے سکیورٹی کے شعبے میں لڑکیوں اور خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
مسٹرمودی نے احمد آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی عمارت کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد ادارے میں پہلا کانووکیشن خطاب کیا ۔ اس موقع پرمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل
موجود تھے۔
وزیر اعظم نے پولیس اورسکیورٹی اہلکاروں کی شبیہ کو بدلنے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مقبول کلچر میں بھی پولیس کو جس طرح پیش کیا جاتا ہے وہ اس کی شبیہ کےتعلق سے مددگار نہیں ہے۔ مسٹر مودی نے کہا ’’ آزادی کے بعد ملک کے سکیورٹی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی ۔ ایک تصور پیش کیا گیا تھا کہ ہمیں وردی والے اہلکاروں سے محتاط رہنا ہوگا، لیکن اب یہ بدل رہا ہے۔اب لوگ وردی والے اہلکاروں کو دیکھتے ہیں تو انہیں مدد کا حساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے اسی تناظر میں کووڈ -19 وبا کے دوران پولیس اہلکاروں کی طرف سے کیے گئے انسانی کاموں پر تبادلہ خیال کیا ‘‘۔