the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،23دسمبر (یو این آئی) اومیکرون کے انفیکشن میں اضافہ کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کی شام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں کووڈ انفیکشن کی تازہ صورتحال کا جائزہ اور ممکنہ حالات سے نپٹنے کے طورپر طریقوں پر غور و خوض کئے جانے کی امید ہے اعلی درجہ کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وزیراعظم کی یہ میٹنگ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقاریب کے مدنظر اہم ہے کیونکہ ایسے موقع پر عوامی مقامات اور بازاروں میں بھی بھیڑ بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق ملک کی 16ریاستوں میں اومیکرون کے 236معاملے سامنے آچکے ہیں اور ان میں



ایک ہفتہ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے حالانکہ کہا کہ ملک میں 60فیصد سے زیادہ اہل آبادی کی کووڈ ٹیکہ کاری مکمل ہوچکی ہے۔ ملک میں ابھی تک 138کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق کووڈ کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا انفیکشن پرانے ڈیلٹا کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندستان میں اگر غیرممالک کی طرح اومیکرون کا انفیکشن پھیلا تو طبی سہولیات پر شدید دباو پڑے گا۔ ایک تحقیق کے مطابق ہندستان میں اگر فرانس اور برطانیہ کی طرز پر انفیکشن پھیلتا ہے تو یومیہ پندرہ لاکھ تک لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.