نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نےآج ویت نام کے وزیر اعظم فیم منھ چنھ سے فون پر بات کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویت نام کا وزیر اعظم مقرر کئے جانے پر فیم منھ چنھ کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں ہندوستان- ویت نام جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم ہوتی رہے گی۔
وزیراعظم نے اس بات کا خیر مقدم
کیا کہ دونوں ملکوں کا ایک کھلے، شمولیت والے، پر امن اور قانون کی حکمرانی والے بحر ہند خطے کے بارے میں یکساں نظریات رکھتے ہیں اور اس لئے ہندوستان-ویت نام جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے خطے کے استحکام ، خوشحالی اور ترقی کو فروغ حاصل ہوتا رہے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ اس وقت ہندوستان اور ویت نام دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےساتھی ارکان ہیں۔