نئی دہلی، 14 جون (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نےاسرائیل کا وزیراعظم بننے پر مسٹر نفتالی بینیٹ کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے آج ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ عزت مآب نفتالی بینیٹ، اسرائیل کا وزیراعظم بننے پر آپ کو مبارک باد ۔ اگلے سال ہمارے سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہوجائیں گے ، جس کے مدنظر میں آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں اور چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کے بیچ اسٹریٹجک شراکت داری اور گہری ہو ۔
مسٹر مودی نے سابق وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ان کی قیادت میں ہندوستان اسرائیل اسٹریٹجک شراکت
داری کو مستحکم کرنے اور اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے کہا‘‘ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ آپ کی مدت کار مکمل ہونے پر، میں آپ کی قیادت اور ہند۔ اسرائیل کلیدی شراکت داری کے سلسلے میں آپ کی ذاتی دلچسپی کے لئے زبردست ممنونیت کااظہار کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا ، "آپ اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے کامیاب مدت پوری کر چکے ہیں۔ آپ نے ہندوستان اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری میں ذاتی دلچسپی لی اور یہ آپ کی سربراہی میں فروغ پایا۔ میں اس کے لئے آپ کا مشکور ہوں۔ "