the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسان مخالف ہیں اور زرعی قوانین واپس لے کر اور جھوٹی معافی مانگ کر اپنی کسان مخالف سوچ کو ڈھکمے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر مسٹر مودی کسانوں کے ساتھ ہوتے اوران کے سچے حامی ہوتے، تو وہ لکھیم پور کھیری قتل عام کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ٹینی کو کابینہ سے ہٹا دیتے اور پھر انہیں کسانوں سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن ان



کی سوچ کسان مخالف ہے، اس لیے وہ جھوٹی معافی مانگتے ہیں اور کسانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔
محترمہ واڈرا نے کہا’’ جھوٹی معافی اور قوانین واپس لینے جیسے انتخابی اقدامات بھی مودی جی کی کسان مخالف سوچ کو ڈھک نہیں سکتے۔ وہ ’رکشک‘ کے عہدے پر ہے، لیکن ’ بھکشک‘ کے ساتھ کھڑا ہیں ۔ لکھیم پورکھیری قتل عام معاملے کی چارج شیٹ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کا بیٹا ہی کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کا کلیدی ملزم ہے لیکن نریندر مودی کی سرپرستی کی وجہ سے وزیر اجئے مشرا ٹینی جانچ کی زد میں نہیں آئے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار ہیں ۔ ٹینی کو برخاست کرو‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.