نئی دہلی،15مارچ(ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کے بعد اہم میٹنگ بلائی ہے- سبھی ریاستوں کے وزیراعلی کے ساتھ میٹنگ چہارشنبہ دوپہر 12:30 بجے ہوگی- مہاراشٹرا، پنجاب، دہلی اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کا گراف دیکھتے ہوئے اس میٹنگ کو کافی
اہم مانا جارہا ہے-
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے کورونا کے کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سبھی ریاستوں کو پہلے ہی ایڈوائزری بھیجی جاچکی ہے- فروری کے وسط سے کورونا کیسوں میں اضافہ ہ کا رخ دیکھا گیا تھا- جو لگاتار جاری ہے-
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کے 26،291 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔