بیکانیر، 4 دسمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تقسیم کے وقت کانگریس کی اعلی قیادت نے سمجھداری اور سوجھ بوجھ کا ثبوت دیا ہوتا تو گرو نانک دیو کی مقدس میدان عمل کرتارپور ہندوستان میں ہوتی۔
مسٹر مودی نے آج راجستھان کے هنومان گڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرونانک کے میدان عمل کرتارپور کیلئے آزادی کے ستر سال بعد کوریڈور کی تعمیر ہو رہی ہے، اس سے سوال اٹھتا ہے کہ تقسیم کے دوران كرتاپور کے پاکستان میں رہنے کی غلطی یہ کیسے ہوگئی۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
انہوں نے کہا کہ ملک کا بٹوارا فرقہ کی بنیاد پر ہوا تھا ۔ مسلمانوں کو اسلامی ملک چاہتا تھا۔ وہ اپنے ملک چلے گئے، لیکن اس وقت کے کانگریس کی اعلی قیادت نے اگر تھوڑی سی سمجھداری اور حساسیت کا مظاہرہ کیا ہوتا تو گرونانك دیو کا میدان عمل آج ہندوستان میں ہوتا۔ یہ مقدس جگہ، صرف سات کلومیٹر دور واقع کرتار پور پاکستان میں چلا گیا ۔ گرو روایات اور اقدار پر عمل کرنے والے گرو پیارے جب سرحد سے اس پار اس مقام کو دیکھتے ہیں تو متھا ٹیکنے کی خواہش لئے تڑپ اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ایسی غلطیوں کو اصلاح کرنا ان کے نصیب میں آیا ہے۔