: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/17ستمبر(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکبا ددی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مود ی کویوم پیدائش کی مبارکباد۔ ہم آپ کی اچھی صحت اور خوشیوں کی خواہش کرتے ہیں۔
صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔ مسٹر کووند نے ٹوئٹ کیا کہ مکمل سپردگی کے ساتھ قوم کی تعمیر کے لئے انتھک محنت کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بھگوا ن انہیں طویل عمر دے اور وہ ملک کی خدمت کرتے رہیں۔ مسٹرمودی آج
68برس کے ہوگئے۔ ان کی پیدائش 17ستمبر 1950کو گجرات کے واڈ نگر میں ہوئی تھی۔
عام آدمی پارٹی(آپ)کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر مسٹر کیجریوال نے لکھا،"وزیراعظم کو سالگرہکی بہت بہت مبارکباد۔آپ کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کےلئے میری دعائیں۔" بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن نےبھی وزیراعظم نریندر مودی کوسالگرہ کی مبارکباد دی۔ مسٹر ٹنڈن نے وزیراعظم کی سالگرہ پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا،"دور دراز کے گاؤں سےلے کر پوری دنیا میں آپ کی قیادت کی خوشبو پھیلی ہے۔آپ کے تناسب اور محنت کی وجہ سے ملک کی شاندار عظمت آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔"