the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ابو ظہبی، 4 اپریل (ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے سربراہان، بادشاہوں اور صدور کو دیئے جانے والے ملک کے اعلی ترین اعزاز Zayed Medal "زاید" میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای کے شہزادے اور ملک کی مسلح افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مسٹر مودی نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے انہیں اسٹریٹجک سطح پر وسعت دینے میں کافی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے اپنے عزیز دوست مسٹر نریندر مودی کو یہ اعزاز دے کر دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات كو مضبوط کرنے میں ان کے اہم کردار اور کوششوں کی تعریف کرتے ہیں"۔
انہوں نے کہا " ہندوستان کے ساتھ ہمارے تاریخی اور وسیع تر سفارتی تعلقات ہیں، جنہیں میرے عزیز دوست، وزیر اعظم مودی کے اہم کردار کے سبب فروغ حاصل ہوا ہے"۔ شہزادے نے مسٹر مودی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی انتھک کوششوں کے پیش نظر صدر نے انہیں زاید میڈل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد بن زاید نے بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ یو اے ای کے تاریخی تعلقات کو نئے سرے سے مشترک کرنے اور مستقبل میں اسے مزید مضبوط کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان اقدار کی تعریف کی جو ہندوستانی سماج کے تنوع میں، خاص طور پر رواداری اور احترام کی خاصیت رکھتے ہیں۔
شیخ محمد نے یو اے ای اور ہندوستان کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام جاری رہنے کی دعا کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.