: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/7فروری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے اس پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ملک میں جمہوریت قائم کرنے کا اس کا دعوی مکمل طورپر غلط ہے کیونکہ ہندوستان میں ہزاروں برسوں سے جمہوری روایات ہیں۔ کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے شور شرابہ اور ہنگامے کے درمیان وزیر اعظم مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر لوک سبھا میں تحریک شکریہ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ اپنے سیاسی مفاد کو ذہن میں رکھ کر
فیصلے کئے، جن کا خمیازہ ملک آج تک بھگت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس كو یہ گھمنڈ ہے کہ ملک كو جمہوریت اسی کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے دیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت ہزاروں سال سے قائم ہے۔ ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی کل کی تقریر کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ 'كانگریس ہمیں جمہوریت کا سبق نہ پڑھائے"۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ کانگریس لیڈروں کو لگتا ہے کہ ہندوستان کی پیدائش 15 اگست 1947 کو ہوئی اور تبھی یہاں جمہوریت آئی۔ انہوں نے کہا کہ لچھوی سامراج اور بود ھت کے دور میں بھی جمہوریت کی گونج تھی۔