the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
گلاسگو (یو کے) یکم نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی او پی  26 میں شرکت کے لیے گلاسگو پہنچ گئے ہیں مسٹر مودی نےایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ سی او پی 26 میں شرکت کے لیے گلاسگو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور اس سمت میں ہندوستان کی جانب سے کی جا رہی کوششوں کوکانفرنس میں پیش کریں گے ۔ مسٹر مودی دو دن تک (پیر اور منگل) گلاسگو میں قیام کریں گے۔
وزیر اعظم کا گلاسگو میں ہوٹل پہنچنے پر وہاں موجود ہندوستانی برادری کے نمائندوں نے



گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔ برطانیہ کی قیادت میں سی اوپی 26 اتوار (31 اکتوبر) کو شروع ہوئی اور 12 نومبر تک جاری رہے گی ۔ اس کے لیے عالمی رہنماؤں کا یہاں آنا شروع ہو گیا ہے ۔ مسٹر مودی روم میں جی 20 چوٹی اجلاس میں شرکت کے بعد وہاں سے سیدھے گلاسگو پہنچے ہیں۔
دریں اثنا جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کانفرنس میں اپنا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں اس کی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہر سال ایک سو ارب ڈالر کا مالی تعاون کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ابھی بھی ناکام ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.