برلن،2 مئی (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی تین یورپی ملکوں کے دفر کے پہلے مرحلے میں پیر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچے مسٹر مودی آج یہاں جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ایک کمیونٹی پروگرام سے خطاب کریں گے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور کہا، ’’آج برلن پہنچا ہوں۔ آج میں جرمن چانسلر اولاف شولز اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کروں گا اور ایک کمیونٹی تقریب سے خطاب کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ اس دورے سے ہندوستان
اور جرمنی کی دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔
وزیر اعظم مودی آج برلن میں مسٹر شولز سے ملاقات کریں گے اور چھٹے ہندوستان-جرمنی بین حکومتی مشاورت کی شریک صدارت کریں گے۔
دسمبر 2021 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر شولز کی مسٹر مودی سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنما مشترکہ طور پر ایک کاروباری تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ جناب مودی جرمنی میں ہندوستانی کمیونٹی سے بات چیت اور خطاب کریں گے۔ یہ وزیر اعظم کا جرمنی کا پانچواں دورہ ہے۔