نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹوئیٹر کے ذریعے کرناٹک کی عوام سے ریاستی اسمبلی کے لئے ہو رہے انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹر مودی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ’’میں کرناٹک کی میری بہنوں اور
بھائیوں سے آج بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ’’میں خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ووٹ دے کر اپنی شراکت کے ساتھ جمہوریت کے اس تہوار کو بہتر بنائیں‘‘َ
یو این آئی۔ شا پ۔ 0912