the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 24مئی (ایجنسی) لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی اور بی جے پی کے سابق صدر مرلی منوہر جوشی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور دونوں لیڈروں کے پیر چھوکر آشیرواد لیا۔
مسٹر مودی نے دونوں ملاقاتوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ مسٹر مودی مسٹر شاہ کے ساتھ سب سے پہلے 27، پرتھوی راج پر واقع مسٹر اڈوانی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ مسٹر اڈوانی نے ان کا دروازے پر استقبال کیا اور مسٹر مودی نے پوری عقیدت کے ساتھ جھک کر دونوں ہاتھوں سے مسٹر اڈوانی کے پیر چھوئے۔ مسٹر اڈوانی اس سے جذباتی ہوگئے اور انہوں نے مسٹر مودی کو دونوں ہاتھوں سے آشیرواد دیا۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ’محترم اڈوانی جی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔ آج بی جے پی کی یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے کیونکہ ان (مسٹر اڈوانی) جیسے ععظیم لوگوں نے پارٹی کو بنانے اور لوگوں کے سامنے نئی سوچ



پیش کرنے کے لئے دہائیوں محنت کی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں لیڈروں میں نظریاتی اختلاف رہے ہیں۔ کبھی پارٹی کے سب سے طاقتور لیڈروں میں شامل رہے مسٹر اڈوانی نے اس بار لوک سبھاکا الیکشن نہیں لڑا اور سرگرم سیاست کو اب تقریباََ پوری طرح خیرباد کہہ چکے ہیں۔
مسٹر اڈوانی سے ملاقات کے بعد مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی رائے سینا روڈ پر ڈاکٹر جوشی کے گھر پہنچی۔ ڈاکٹر جوشی نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ان کے پیر چھوکر آشیرواد لیا اور ڈاکٹر جوشی نے اپنے ہاتھ سے انہیں مٹھائی کھلائی۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.