بینکاک،4نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی اور جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے علاقائی مجموعی اقتصادی شراکت (آر سی ای پی)کے مسئلے پر یہاں اہم میٹنگ شروع ہونے سے پہلے پیر کو دوطرفہ میٹنگ کی اور باہمی رشتوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی دیگر حکام کے ساتھ موجود تھے وزیراعظم کے دفتر نے آج ٹویٹ کرکے کہا،’’جاپان کے ساتھ تعاون کو بہتر کرنے کےسلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی اور جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے بینکاک میں ملاقات کی۔دونوں سربراہوں کے درمیان وسیع اور مثبت بات چیت ہوئی ‘
دوسری جانب ،جاپان کے
وزیراعظم کے دفتر کے سینئر افسر توموآکی اشیگاکی نے ٹویٹ کے کہا،’’بینکاک میں جنوب -مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شنزو آبے تھائی لینڈ،چین اور ہندوستان سمیت علاقائی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔‘‘
وزیراعظم آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکا ٹ موریسن اور ویتنام کے وزیراعظم گیون ژیان پھک کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مسٹر مودی تھائی لینڈ دورے کے آخری دن ،14ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں بھی شامل ہوں گے،جس میں مجموعی ترقی ،دہشت گردی،جنوبی بحیرہ چین،شمالی کوریا اور روہنجیا پناہ گزینوں سے متعلق معاملوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔